تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سیالکوٹ واقعہ پر بحیثیت پاکستانی بہت شرمندہ ہوں، عدنان صدیقی

کراچی : گزشتہ روز سیالکوٹ میں ہونے والے اندوہناک واقعے پر پوری قوم سوگوار اور غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی اسے شرمناک قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی اس افسوسناک واقعہ پر بےحد شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد مجھے بحیثیت پاکستانی شرم آتی ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ہجوم کو ہنگامہ آرائی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جانی چاہیے۔اداکار نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ نے یہ حکم نہیں دیا کہ کسی بھی بےگناہ انسان کو اتنی بےدردی سے قتل کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  پیغام میں اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس گھناؤنے ظلم کے ساتھ دینِ اسلام کی تعلیمات کو برقرار نہیں رکھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔

مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 26 ملزمان کو 15روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، پیشی کے بعد سخت سیکیورٹی میں ملزمان کو واپس سیالکوٹ روانہ کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -