جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

معروف اداکار کی رکشے میں‌ سواری، ’سمیر بھائی‘ کا کرایہ لینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے رکشہ ڈرائیور کو سلیبرٹی قرار دے دیا۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ ایک رکشے میں سوار تھے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے اپنے گھر سے سول اسپتال پہنچے، واپسی پر جب گاڑی نہیں ملی تو انہوں نے رکشے میں جانے کا فیصلہ کیا۔

عدنان صدیقی نے رکشے میں سواری کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ’سمیر بھائی‘ یہ رکشہ چلا رہے ہیں۔

عدنان صدیقی کے منہ پر ماسک ہونے کے باوجود رکشہ ڈرائیور انہیں پہچان گیا اور بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر فالو بھی کرتا ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا پوچھا تو ڈرائیور نے بالکل صحیح بتایا۔

شاہراہ فیصل پر عدنان صدیقی نے رکشے سے ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے ٹریفک دکھایا اور بتایا کہ سمیر بھائی کسی قانون کو خاطر میں نہیں رے اور چیتے کی مانند دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں