ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

عدنان صدیقی نے اپنی وفات کی خبروں پر ردعمل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی وفات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک یوٹیوب دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں خاتون کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی ہے کہ آج صبح سینئر اداکار انتقال کر گئے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور آپ لوگوں کے سامنے ہوں، پتا نہیں کس نے یہ خبر پھیلا دی لیکن مداح پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن ابھی کچھ دن باقی ہیں لہٰذا آپ سب خوش اور آباد رہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے اگلی بار ایسی خبر بنانے سے پہلے مجھ سے رابطہ کریں میں خود آپ کے اسٹوڈیو پہنچ کر اس کی تصدیق کروں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی (غیر) ذمہ دار صحافت بے عیب نظر آنی چاہیے۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی عدنان صدیقی نے انتقال کی افواہوں کو غلط قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ آپ سب تعزیت کا اظہار کریں میں بتا دوں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی میرے انتقال کی خبریں غلط ہیں۔ میں زندہ اور خیریت سے ہوں، الحمدللہ۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں