بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں شہد کے ساتھ مکھیوں کے جعلی چھتے بھی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں ملاوٹ مافیا کی چالاکیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہد کے ساتھ شہد کی مکھیوں کے جعلی چھتے بھی تیار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نولکھا میں فیکٹری کو جعلی شہد بنانے پر سیل کردیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں شیرے اور گلوکوز سے 2 ہزار کلو شہد تیار کیا گیا تھا جسے تلف کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فوم اور پلاسٹر آف پیرس سے چھتے بھی تیار کیے جاتے تھے۔ شہد کو اصل دکھانے کے لیے جعلی چھتے شہد میں رکھے جاتے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہد پراسس کرنے والی کمپنیوں کے نمونے لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔ جلد ہی مستند اور معیاری شہد کمپنیوں کی فہرست جاری کردیں گے۔

جعلی شہد بنانے والی فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں