اشتہار

بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، چاہتے ہیں کہ سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں ہو۔ اس کانفرنس کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان بڑی کانفرنس کروا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ تیرہواں ای سی او سربراہ اجلاس یکم مارچ کو ہوگا، کل اعلی حکام کا اجلاس ہوگا۔ جبکہ 28 کو وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا، زیادہ تر سربراہان مملکت نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ اعلی سطح پر شرکت اس سربراہ اجلاس کی اہمیت میں اضافہ کرے گی، پاکستان نے تیسرے سربراہ اجلاس کی تصویری 1995 میں میزبانی کی تھی، سربراہ اجلاس کا مرکزی خیال علاقائی روابط ہے۔ اس تھیم کی وجہ سے سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، اعلان اسلام آباد کا مسودہ تیار کیا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

مشیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصدسی پیک کے ذریعے دیگر ممالک کو منسلک کرنے پر غورہے، اجلاس میں علاقائی روابط، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی راہیں تلاش کی جائیں گی جبکہ ٹرانسپورٹ،مواصلات ،تجارت اورتوانائی پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای سی او کے ویژن 2025 کی منظوری بھی دی جائے گی، اس وقت ای سی او کے دس ممالک ہیں، تنظیم کا ہیڈکوارٹر تہران میں ہے، تنظیم کا سربراہ اجلاس ہر دو سال بعد ہوتا ہے، تنظیم تجارتی زونز، ٹرانزٹ ٹریڈ، سرمایہ کاری بینک کے قیام جیسے کئی ایک اقدامات کر چکی ہے۔ اس موقع پر تمام ممالک کی باہمی ملاقاتیں بھی ہونگی، حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے اس سربراہ اجلاس کو کوئی خطرہ نہیں، واقعات سے روابط اور اجلاس رکا نہیں کرتے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہوگا، کانفرنس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ افغان وزیر خارجہ آ رہے ہیں تاہم خواہش ہے کہ اس سے اور سطح کی شرکت ہو۔

افغانستان کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ موجودہ صورتحال پر مختلف سطح پر بات چیت جاری یے، کانفرنس کے موقع پر بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی، پاک افغان سرحد ایک آدھ دن میں کھول دی جائے گی، بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، چاہتے ہیں کہ سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں ہو، اس کانفرنس کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان بڑی کانفرنس کروا سکتا ہے، ہمارا سارک کا سیکرٹری جنرل جلد اپنا عہدہ سنبھال لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں