اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا جس میں دونوں ممالک میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی جہاں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کیلیے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چینی قیادت سے ملاقاتیں جن میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کے کردار کیلیے خواہش کا اظہار کیا۔
Lt. Gen Muhammad Asim Malik, National Security Advisor of Pakistan addressing the 20th meeting of the secretaries of the Security Council of Shanghai Cooperation Organization (SCO) at Beijing, China pic.twitter.com/TFd1HEa2I0
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 25, 2025
دوسری جانب، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کی تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اگست میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، وہ چینی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایس سی اوہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
شہباز شریف چینی قیادت کی دعوت پر دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا۔ وہ ایس سی او سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے۔