منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ، ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایڈوائزری بورڈ نے پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے ساتھ ہی ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ذرائع کا کہنا ہے ایڈوائزری بورڈ نے پنجاب حکومت کوآگاہ کردیا ہے کہ رینڈم ٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزانہیں ، کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں اجتماعات پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے، دفعہ 144 کےنفاذ پرحتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کرے گی۔

- Advertisement -

وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے ، اجلاس میں اسکولوں کی صورتحال بارے بھی مشاورت کی جائے گی اور شادی ہالز میں دوبارہ پابندی کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسکولوں میں کاروائیوں اور دیگر معاملات پر غورہوگا۔

یاد رہے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا تھا پنجاب میں چند روز سے کورونا کے نئے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ نظر آ رہا ہے، وجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات کورونا کے لحاظ سے ہائی رسک اضلاع ہیں، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہائی رسک اضلاع اور علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

راجا بشارت کا کہنا تھا کہ حالیہ اجتماعات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نظر نہیں آرہی ، شادی ہالز میں ایس او پیز پر معاہدے کے مطابق عملدرآمد نظر نہیں آ رہا، شادی ہالز، تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر ایس او پیز کی پابندی میں غفلت نہ کی جائے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں