لاہور: قومی کرکٹرز کے لیے کروناوائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی نیوزی لینڈروانگی سے قبل 10روز انتہائی محتاط رہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کرکٹرز کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کی، پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام کروناوائرس کے پھیلتے ہوئے کیسز کے تناظر میں سامنے آیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ جانے والے اسکواڈ میں شامل کرکٹرز ہدایات پر عمل کریں، نیوزی لینڈروانگی سے قبل 10روزانتہائی محتاط رہیں، کھلاڑی اور اسٹاف زیادہ تر گھروں میں رہیں۔
ایڈوائزی کے مطابق قومی کھلاڑی ضروری نقل وحرکت کھلی فضا تک محدود رکھیں، حکومت کے بھی کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3ٹی 20اور2ٹیسٹ شیڈول ہیں، اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
اس کے علاوہ عابدعلی ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، اظہر علی ، دانش عزیز، فوادعالم، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت ، افتخار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
عمران بٹ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد رضوان، روحیل نذیر، سرفرازاحمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، یاسرشاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس ، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔