اسلام آباد: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی کے والد سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے۔
سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے جبکہ قائد اعظم سے بھی بے حد قریب تھے۔
طویل عرصے سے علیل رہنے والے سعید کرمانی مرحوم کی عمر 95 سال تھی۔
وہ سابق وزیر، سفیر اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے۔
مرحوم کے انتقال کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔