بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناپر عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استعفیٰ دے دیا، ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون نےاپنااستعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناپر عہدے سے مستعفی ہوا۔

یاد رہے مئی 2018 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد نیازاللہ نیازی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور نئی حکومت آنے پر نئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا تقرر کیا تھا۔

وزیراعظم نے نیازاللہ نیازی کو عہدے سے ہٹا کر جہانگیرجدون کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر نیازاللہ نیازی کو ہٹا کر جہانگیرجدون کی بطور ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

بعد ازاں صدر کی منظوری پر وزارت قانون نے کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں