تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر بلیغ الرحمٰن کے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں گورنر بلیغ الرحمٰن کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے اور اجلاس طلب کرنے پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان، ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم، پارلیمانی امور کے وزیر راجہ بشارت اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے شرکت کی۔ اجلاس میں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ گورنر کے اجلاس بلانے کا حکم غیر آئینی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے اجلاس میں اظہارِ خیال کیا کہ گورنر کا اجلاس بلانا غیر قانونی ہے، جاری اجلاس کے اندر اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اسپیکر اس اجلاس پر رولنگ دیں گے اور رولنگ کو بظاہر چیلنج نہیں کیا جا سکتا، رولنگ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تو دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو پلان اے، بی، سی اور ڈی تیار ہے، حسن مرتضیٰ

بریفنگ میں کہا گیا کہ گورنر کا اجلاس بلانے کا حکم اسپیکر کی رولنگ سے ختم ہو جائے گا، اسپیکر اجلاس میں گورنر کے اجلاس بلانے کے حکم پر دوران اجلاس رولنگ دیں، رولنگ سے گورنر کا حکم نامہ غیر مؤثر ہو جائے گا۔

رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ اس معاملے پر عدالت نہیں جائیں گے اپوزیشن جانا چاہتی ہے تو جائے۔

Comments

- Advertisement -