شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ دل کی سنی تو ’دل‘ ہی ٹوٹ گیا۔
اے آر وائی ڈیجیتل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں نئے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ کے مرکزی کردار کومل میر اور اذان سمیع خان نے شرکت کی اور سیگمنٹ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ندا یاسر نے کہا کہ کیونکہ ڈرامے کا نام ’اے دل‘ ہے تو ہم دل سے متعلق ہی سوال کریں گے، یہ بتائیں دل کی سننے پر زندگی میں کیا نقصان اٹھایا؟
جواب دیتے ہوئے کومل میر نے کہا کہ دل کی سنی تو دل ہی ٹوٹ گیا اور اس سے بڑا نقصان کیا ہوگا جبکہ ایسا ایک ہی بار ہوا تھا۔
اذان سمیع خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دل کا تعلق خدا سے ہوتا ہے اگر دل کی سنیں اور آپ کو لگیں کے غلط ہوگیا ہے تو وہی بھی بعد میں صحیح ہوجاتا ہے، اس لیے دل کی ہی سننی چاہیے۔
میزبان نے اگلا سوال پوچھا کہ کونسے پروجیکٹ آپ کے دل کے قریب ہیں؟
کومل میر نے کہا کہ میرا ڈرامہ ’بادشاہ بیگم‘ دل کے بہت قریب ہے کیونکہ آؤٹ آف اسٹیشن شوٹنگ ہوئی تھی اس میں مختلف اداکار شامل تھے تو فیملی کی طرح لگ رہا تھا۔
اذان سمیع خان نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار میوزک البم کی اور کیمرے کا سامنا کیا تو وہ میرے لیے ٹریننگ تھی اور یہی لمحہ میرے دل کے قریب تھا۔
ندا یاسر نے پوچھا کہ فری ٹائم میں کیا کرنے کا دل چاہتا ہے؟ کومل میر نے کہا کہ سونے کا دل چاہتا ہے کیونکہ اہم اتنا کچھ کررہے ہوتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ فارغ وقت میں سوتے رہیں اور کوئی تنگ نہ کرے۔
اذان سمیع نے کہا کہ مجھے میوزک کی آمد باتھ روم میں آتی ہے، ریسٹورنٹ میں آتی ہے کوئی بات کررہا ہوگا تو اس سے کہوں گا کہ میں ابھی آرہا ہوں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی جس کی کاسٹ میں کومل میر، اذان سمیع خان، حنا چوہدری، محمود اسلم، ثانیہ سعید، سلمیٰ حسن، صبا حمید، سعد قریشی، گوہر رشید، رائما خان، فضیلہ لاشاری، فاطمہ گوہر ودیگر شامل ہیں۔