شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا چوہدری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ حنا چوہدری نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کراچی کے ساحل پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب اچھی لائٹ اور اچھا فوٹو گرافر ملے تو موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ حنا چوہدری ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں اذان سمیع خان، کومل میر، ثانیہ سعید، محمود اسلم، گوہر رشید، صبا حمید، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد علی بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔
اس سے قبل انٹرویو میں حنا چوہدری نے کہا کہ والدین نے شرط رکھی تھی کہ پہلے شادی کرلو پھر جو چاہے کرلینا، مجھے اداکارہ بننا تھا اسی لیے میں نے جلد شادی کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے دادا اور سسر دوست تھے جس مسجد میں دادا نماز پڑھتے سسر اس مسجد کے صدر تھے ان کی اچھی دوستی تھی اور گھر بھی آنا جانا ہوتا تھا، اس دوران میری شوہر علی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی جب میں یونیورسٹی گئی تو علی فیکلٹی میں تھے۔
حنا چوہدری کے مطابق جب انہوں نے پیپرز جمع کروائے تو علم ہوا کہ یہ کوئی جانا پہچانا شخص پھر ان سے پوچھا کہ آپ کو کہیں دیکھا ہے تو علی نے بتایا کہ ہم ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں وہاں سے ہماری گفتگو شروع ہوئی میرے کچھ ڈاکومنٹس کا مسئلہ تھا تو انہوں نے مدد کی پھر علی نے نوکری بدل لی لیکن جب بھی مجھے یونیورسٹی کے کوئی کام میں مدد چاہیے ہوتی تھی تو علی کو کال کرتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ علی سے ارینج اور محبت دونوں شادی تھی۔