اشتہار

دو ہزار ایکڑ کا فارم ہاؤس، اے این پی رہنما نے فضل الرحمان سے حساب مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مولانا فضل الرحمان سے حساب کتاب مانگ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مولانا ہے پاس اٹک میں دو ہزار ایکڑ کا فارم ہاؤس ہے وہ جواب دیں کہ کہاں سے آیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا کو اپنی اراضی اور اثاثوں کا حساب کتاب دینا چاہیے مگر اس وقت انہیں نیب میں طلب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن اتحاد میں شمولیت پر جواب دیتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھا کہ ’ اے این پی کی مرکزی مجلس عاملہ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کرے گی‘۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں