اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کراچی: اندھی گولیاں لگنے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور خاتون زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اندھی گولیاں گھر کے باہر اور اندر معصوم بچوں سمیت بڑوں کی بھی جان لینے لگی ہیں، حالیہ واقعہ لائنزایریا میں پیش آیا، جہاں گھر کی چھت پرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ نسیم بیگم کے نام سے ہوئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے میں تین ہٹی مارٹن کوارٹر میں گھر میں بیٹھی 75 سالہ محمد خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی۔

گزشتہ 5 روز کے اندر اندھی گولیاں لگنے سے ایک بچی اور طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، رواں سال اب تک اندھی گولیاں لگنے سے سیکڑوں شہری زخمی ہوئے، لیکن ان واقعات کے خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔

بلدیہ رشید آباد میں اندھی گولی لگنے سے 3 سالہ بچی ابھا نور زخمی ہوئی، جب کہ چند روز قبل لانڈھی فیوچر کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی آسیہ جاں بحق ہوئی جو گھر کی چھت پر سو رہی تھی۔

عباسی شہید اسپتال میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کورنگی میں چھت پر سویا ہوا نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم علی رضا جاں بحق ہوا، لوڈ شیڈنگ کے باعث علی رضا چھت پر سویا ہوا تھا، علی رضا کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں