بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مختلف ممالک کا پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دنیا کے مختلف ممالک نے پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس سلسلے میں فرانس جرمنی، آذر بائیجان اور ترکی کی نجی ائیر لائنز نے وزارت خارجہ اور وزارت ہوا بازی سے رابطوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان کا امیج دنیا بھر میں ابھر کر سامنے آنے لگا، ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے ہوابازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہونا شروع ہوگئے۔

یورپی ممالک فرانس جرمنی، آذر بائیجان اور ترکی کی نجی ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت ہوا بازی سے خط وکتابت کے ذریعے رابطے شروع کردیئے، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے دوبارہ فضائی آپریشن شروع ہونے کے بعد یورپی ممالک، آذر بائیجان اور ترکی کی فضائی کمپنی پیگاساس ایئرلائن نے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

جرمن ایئرلائن لوفتھنسا ایئر لائن، ایئرفرانس اور ناروے کی ایئرلائن نے بھی پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، ذرائع کے مطابق یورپین ایئرلائن کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں غیرملکی ایئرلائنز کی سیکیورٹی ٹیمیں اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ کا سروے بھی کرچکی ہیں، فرانسسی ایئرلائن کے وفد نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا تھا، غیرملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات پر اپنی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں