لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں،دونوں بھائی معافیاں مانگ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے نیب قوانین معطل کرنے کے بیان کی قانونی حیثیت نہیں، نواز شریف چاہتے ہیں نیب کے قوانین کو مستقل طور پر معطل کیا جائے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں،دونوں بھائی معافیاں مانگ رہےہیں۔
اس سے قبل اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیب کی پنجاب میں کارروائیاں نوازشریف کے لیے پریشان کُن ہیں، آشیانہ اسکیم اور احدچیمہ کامعاملہ آیا تو شہبازشریف نےہاتھ جوڑلیے اور اب وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ نظام چلنے دیں کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔
مزید پڑھیں : نیب کی پنجاب میں کارروائیاں نوازشریف کے لیے پریشان کُن ہیں، اعتزاز احسن
اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ احدچیمہ اورچندافسران گرفتارہونےپر مسلم لیگ ن کی چیخیں نکل گئیں، ادارےجب پنجاب کی طرف آئےتو حکمراں جماعت نے ان پر اعتماد کرنا چھوڑ دیا جبکہ شریف خاندان کا 30سال سے کوئی احتساب ہی نہیں ہوا۔
سینئر قانون دان کا مزید کہنا تھاکہ نیب عدالتوں میں چلنے والے مقدمات میں مجھے سزا سے سوا کچھ نظر نہیں آرہا، امکان ہے نوازشریف 10 سے 12 دن اڈیالہ میں قید رہیں گے اُس کے بعد انہیں ضمانت مل جائے گی۔