تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’پیپلزپارٹی کراچی کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے‘

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں کے ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں موجودہ غیریقینی صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پیپلزپارٹی شہر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تینوں جماعتیں مل کر قوم کے لیے کچھ کریں گے، مہاجر قومی موومنٹ اور تینوں جماعتوں نے بھی حلقہ بندیوں پر کئی بار آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی سندھ کے شہری عوام غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں مہاجر قومی موومنٹ نے ہمیشہ مسائل پر بات کی ہے، ہم نے مسائل اٹھانے والوں کے ساتھ آواز سے آواز اٹھائی ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات حتمی شکل میں نہیں آئے تمام اداروں نے امن و امان کی خراب صورت حال کی نشاندہی کی ہے ہزار سے زائد اہلکار اندرون سندھ سے کراچی میں تعینات کیے جائیں گے، فوج اور رینجرز کو پولنگ الیکشن اسٹیشنز پر میں تعینات کیا جائے گا تو مہاجر قومی موومنٹ حصہ لے گی۔

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ایک طرف متحدہ کی طرف سے اعلان ہوا کہ الیکشن لڑیں گے نہ لڑنے دیں گے دوسری جانب لندن سے بھی بائیکاٹ کیا ایسے حالات میں عوام کا نکلنا آسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ سے بلوائی گئی پولیس کے ذریعے الیکشن نہ کروائے جائیں پیپلزپارٹی کو عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔

آفاق احمد نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر اقدامات کریں، سندھ کے اندر فوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشن میں تعینات کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحدہ سے رابطے میں ہیں مہاجروں کے مفاد میں اگر کوئی فیصلہ کرنا پڑا تو ہم ساتھ ہیں ہم الیکشن سے علیحدہ نہیں ہورہے یہ بھی نہیں چاہیں گے عوام کو آگ میں جھونکیں۔

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ہر تھوڑے دن بعد جماعت اسلامی کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی شہر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -