منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سینٹرل جیل سے رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا تو کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے گاڑی سے باہر نکل کر وکٹری کا نشان بنایا۔

واضح رہے کہ آج آفاق احمد کی سرجانی تھانے کے کیس میں بھی ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور ہوئی تھی۔

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاوٴن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کراچی میں سماعت ہوئی تھی۔

عدالت نے آفاق احمد کی تیسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو 11 فروری کو کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں