تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فیصل آباد : سبسڈائز آٹا جعل سازی سے مہنگا فروخت کرنے والے دکاندار گرفتار

فیصل آباد : حکومت کی جانب سے غریب شہریوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کی اسکیم سے ناجائز فائدہ اٹھایا جانے لگا، جعل ساز دکاندار مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

فیصل آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کاررروئیوں کے دوران سبسڈائز آٹا دوبارہ پیک کرکے مہنگا فروخت کرنے والے 2دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے ٹیم کے ہمراہ ڈی ٹائپ کالونی میں چھاپے مارے، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے میڈیا کو بتایا کہ ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی عامر شہزاد بھی مہنگا آٹا بیچتا ہوا پکڑا گیا ہے۔

اے ایف سی کے مطابق ملزم عامر شہزاد648روپے کا تھیلا1800روپے میں فروخت کررہا تھا، چھاپہ مار ٹیم کے پہنچنے پرعامرشہزاد2 ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

اے ایف سی فیصل آباد نے سبسڈائز آٹا کی بڑی مقدار اور سادہ تھیلے ضبط کرلئے، دکاندار سرکاری تھیلا کھول کر سادے تھیلوں میں آٹا بھر رہے تھے۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی۔

Comments

- Advertisement -