اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر : پاکستان فٹبال ٹیم کی دوسرے میچ میں بھی فتح

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان فٹبال ٹیم  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں قومی فٹبال ٹیم   نے انڈونیشیا کو شکست دینے کے بعد مسلسل دوسری کامیابی کرغزستان ٹیم کو ہرا کر سمیٹ لی۔

انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دی۔

گروپ ڈی کے میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا اس کے بعد دوسرا گول کرنے کا اعزاز بھی ان ہی کے پاس رہا اور 26ویں منٹ میں مریم محمود نے پینلٹی کک سے گول داغ دیا۔

مذکورہ ایونٹ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید ہے، جس کی بدولت قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں زبردست کامیابی ملی۔

ویمن ایشین کپ کوالیفائر : قومی فٹبال ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی، ویڈیو

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے گزشتہ میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دیکر ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جو ستمبر 2023 کے بعد پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی پہلی بین الاقوامی کامیابی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں