منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغانستان سے لوگوں کا بحفاظت انخلا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کا بحفاظت انخلا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے ،پاکستان کابل کیلئےمزید پروازیں بھیجنے کی کوششیں کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا افغان وفد سے بدلتی صورتحال پر بات چیت ہوئی، افغان وفدمیں مختلف مکتبہ فکرکےلوگ شامل تھے ،ملاقات میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا موقع ملا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے، افغانستان کی صورتحال پر سیاسی ،عسکری قیادت ملکرمشاورت کرےگی۔

انھوں نے بتایا کہ ڈنمارک کےوزیرخارجہ سے ابھی بات ہوئی ہے، ڈنمارک وزیرخارجہ سفارتخانے کے لوگوں کا انخلا چاہتے ہیں، ڈنمارک سفارتخانے کے لوگوں کا بحفاظت انخلا ہوچکا وہ پاکستان پہنچ چکے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کابل کیلئےمزید پروازیں بھیجنے کی کوششیں کررہاہے، کابل سے صحافیوں ودیگر لوگوں کیلئے سیف ایگزٹ کا موقع فراہم کررہےہیں، پاکستان انخلا کیلئے مزید فلائٹس روانہ کرے گا، عالمی برادری کی پہلی ترجیح ہے کہ لوگوں کا بحفاظت انخلا ہوسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان غیرملکی صحافیوں،عالمی تنظیموں کے لوگوں کا بحفاظت انخلاچاہتاہے اور کوشش ہے وہاں خون خرابا نہ ہو لوگوں محفوظ رہے ہیں، افغانستان میں امن اور استحکام کا سلسلہ جاری رہناچاہیے۔

شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ افغانستان سے 380غیرملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں، ہم افغانستان میں افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں