پیر, جون 17, 2024
اشتہار

شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی۔۔۔۔عفان وحید نے بڑا راز فاش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی کوئی میری قدر نہیں کرتا۔

پاکستان کے معروف اداکارہ عفان وحید گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں انہوں نے اس دوران متعدد ڈراموں میں کام کیا، ماڈل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا راز فاش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فطرتاً نمائشی نہیں ہوں اور ایسا شخص ہونے کی وجہ سے میں اسپاٹ لائٹ میں رہنا پسند نہیں کرتا، جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو مجھے اداکاری کی اے بی سی بھی نہیں آتی تھی، جب مجھے اداکاری کی پیشکش ہوئی تو میرے والد نے مجھے اداکاری کرنے کا مشورہ دیا۔

- Advertisement -

ایک پیشہ کے طور پر اداکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاری ایک تھکا دینے والا کام ہے، یہ آسان نہیں ہے، یہاں ہم مزدور ہیں، عفان نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ اداکاروں کو مسلسل کئی محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسکرپٹ پسند نہ بھی ہو تو بھی میں اپنی پوری کوشش سے اس سین میں جان ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی اتنی عزت نہیں ملتی جتنی مجھے ملنی چاہیے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ لیکن مجھے میرے ڈراموں کی وجہ سے میرے فینز سے بہت پیار ملتا ہے، مجھے انڈرریٹ کہا جاتا ہے کیونکہ میں اس قسم کا انسان ہوں، اور میں اس ’انڈرریٹیڈ‘ لفظ کو بطور تعریف لیتا ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار عفان وحید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دوبول‘ اور ’غلطی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے دیگر کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں