جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی کپتان نے افغانستان سے خطرے کی نشاندہی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے افغانستان کے اسپن جان کا خطرہ ظاہر کر دیا۔

چیمپئنزٹرافی میں اپنے پہلے میچ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنرز مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، افغانستان تجربہ کار ٹیم ہے شارجہ میں ون ڈے سیریز کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ ہر شعبےمیں اچھا پرفارم کریں، کراچی کی وکٹ بیٹرز کوفائدہ دے سکتی ہے چیمپئنز ٹرافی کا ہر میچ ہمارے لیے ناک آؤٹ کی طرح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان 3 نہیں 5 میچ کھیلنے کے ارادے سے آئے ہیں۔

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے کی اپنی ٹیم کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا.

انہوں نےکہا کہ 2019 سے بہت کچھ بدل گیا ہے اور حال ہی میں ہم نے انہیں شارجہ میں 2-1 سے شکست دی۔ لہذا ہمارے ساتھ یہ اعتماد ہے اور ہم کسی دباؤ میں نہیں ہیں کیونکہ ابھی، ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں کیا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے اور ہم صرف اپنی ٹیم پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اس لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں