بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شکر اللہ عاطف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سے متعلقہ امور اور مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، مشترکہ مقاصد کے لئے تعاون پر اتفاق

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی جس میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاک امریکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعاون اور اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے گا، فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے گا۔ زلمےخلیل زاد نے قیام امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں