اشتہار

پاکستان نے افغانستان کے سفیر سے ناروا سلوک کا افغان مؤقف مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کے سفیر سے ناروا سلوک کا افغان مؤقف مسترد کردیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی سفارت خانے کے عملے کی حفاظت یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں موجود تمام سفیروں کا پورا احترام کرتی ہے، امید ہے غیرملکی سفرا بھی سفارت کاری قوانین آداب کی پاسداری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز افغان حکومت نے پاکستان میں افغان سفیر سے ناروا سلوک کا الزام عائد کیا تھا
جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے افغان مؤقف کو مسترد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ کچھ روز سے کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان افغان حکومت کو اپنی تشویش سے باظابطہ طور پر آگاہ کرچکا ہے، افغان حکومت پاکستانی سفارت خانے کے عملے کی حفاظت یقینی بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں