اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بابراعظم سے متعلق افغان بالنگ کوچ عمرگل نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ بابراعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے فینز سے اپیل کی ہے کہ وہ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر یا گراؤنڈ میں جھگڑے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے شائقین سے گزارش کی کہ کھیل کو کھیل سمجھیں، ہم دونوں ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں مسلمان ملک ہیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

بابراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاپ پلیئر ہے اور پاکستانی ٹیم ان پر بہت انحصار کرتی ہے، اگر وہ پرفارم کرتے ہیں تو ان کے مڈل آرڈر پر دباؤ کم ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ میری خواہش وہ پرفارم کریں کیوں کہ انہیں اچھا کھیلتے دیکھنا چاہتی ہے۔

عمر گل نے کہا کہ بابر کی فارم اتنی بھی خراب نہیں ہے دو تین میچوں میں ہی انہوں نے رنز نہیں کیے ہیں اس لیے ان کا فارم میں واپس آنا مشکل نہیں، بابر جلد رنز کریں گے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بابراعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ان کے خلاف پلان تیار کیا ہوا ہے،جو پلان بنایا ہے، دیکھتے ہیں بولرز ان پر کیسے عمل کرتے ہیں۔

افغان ٹیم کے کوچ نے کہا کہ افغانستان ٹیم نے جو غلطیاں پچھلے میچ میں کی انہیں نہیں دہرائیں گے، پاکستان کے خلاف ایک اچھا میچ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں