کراچی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی انگلش سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کے دوران ایسا جملہ کہہ دیا جس سے وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔
افغانستان نے سپر 12 مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کی بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
اس میچ کے اختتام پر افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
"5 mint main meri English Khatam hojye gi"😂#T20WorldCup2021 pic.twitter.com/ugbmHFLeL4
— Abdul Wahab (@abdulwahabdr02) October 26, 2021
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سب سے مشکل کام ہے یہ۔ انہوں نے رپورٹرز سے سوال کیا کہ کتنے سوالات ہیں؟ پانچ منٹ میں میری ’انگریزی‘ ختم ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ محمد نبی راشد خان کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بنائے گئے تھے۔
افغانستان کی ٹیم سپر 12 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ 2 میں موجود ہے، خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں ٹکرائیں گے۔