افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی افغان لباس کے تحائف پیش کیے۔
تحفہ دینے سے محبت بڑھتی ہے اس کا عملی اظہار افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی افغان لباس کے تحائف پیش کر کے کیا ہے۔
یہ لباس افغان زبان میں یاخان کہلاتا ہے جو وہاں کا روایتی لباس ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر ہاتھ سے خوبصورت کڑھائی کی جاتی ہے۔
افغان کپتان نے یہ تحفہ دوستی کی مثال کے طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران پیش کیے۔
خیال رہے کہ ماضی میں افغانستان اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کئی بار تناؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ کھیل میں تناؤ کو کم اور دوستی کو بڑھانے کیلیے افغان ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی ڈریس کا تحفہ پیش کیا ہے۔
&
Afghanistan Skipper @Hashmat_50 presented the Pakistan squad with Afghanistan's handcrafted Embroidered Yakhan Dresses as a gesture of camaraderie. #AfghanAtalan | #AFGvPAK | #SuperColaCup | #ByaMaidanGato pic.twitter.com/e7Bj6nDMbo
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 21, 2023
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلے معرکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا اور ہمبنٹوٹا کا میدان سجے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلی باقاعدہ ون ڈے سیریز ہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں چار بار ایک روزہ میچوں میں مدمقابل آئی ہیں اور پاکستان ناقابل شکست رہا ہے۔
پاک افغان ون ڈے سیریز، پہلا معرکہ آج ہوگا
گرین شرٹس سیریز میں کلین سوئپ کر کے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔