اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

چمن بارڈر جانے والا افغان شہری واپس کراچی آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: افغان لڑکا چمن بارڈر پولیس کے خرچے پر گیا اور اپنے خرچے پر واپس کراچی آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے حکام کراچی سے افغان لڑکے کو چمن لے کر گئے لیکن لڑکا کوئٹہ سے کوچ میں بیٹھ کر واپس کراچی آگیا۔

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو لے جانے والے اہلکاروں کی لاپرواہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہزاروں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو بھیجا جارہا ہے، پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے تمام افراد کو چیک کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز تک 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افراد کی بےدخلی سے کراچی میں کرائم ریٹ میں کمی آئی ہے۔

8 نومبر کو 4 ہزار 119 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 251 گاڑیوں میں 702 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ اب تک کل 207,758 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

کراچی میں حاجی کیمپ پر قائم ہولڈنگ کیمپ میں تاحال ایک سو بیاسی افراد موجود ہیں۔ سرکاری طور پر چمن بارڈر بھیجے گئے غیر قانونی افغان باشندوں کے اعداد و شمار بھی جاری کردیئے گئے۔ ابتک پانچ سو چوالیس افراد کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں