جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے تیاریاں شروع کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان ٹیم کو دورے کی دعوت دی ہے، اس ضمن میں اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وسیم خان نے کہا ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان ٹیم کو دورے کی دعوت دی ہے، افغانستان ٹیم کے دورے کو ممکن بنانے کے لیے ونڈو نکالیں گے، اس حوالے سے بات چیت کریں گے۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ونڈو نکالنے کے لیے افغانستان کے ساتھ جلد ہی بات چیت کا آغاز کررہے ہیں۔

وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے شروع سے ہی افغان کرکٹ کی معاونت کی ہے، راشدلطیف اور انضمام الحق نے افغانستان میں کوچنگ کی۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ

دسری جانب قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں کھلاڑیوں‌کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، جس کی رپورٹ منفی آ گئی ہے، 20 رکنی ٹیم اسٹاف کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آ گیا۔ پاکستانی ٹیم کل صبح 3 بجے نیو زی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، نیوزی لینڈ پہنچ کر ٹیم ولنگٹن میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرے گی۔

پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں