جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

افغان کرکٹر نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں نو آموز ٹیم افغانستان کے کرکٹر مجیب الرحمان نے ون ڈے کی 50 سالہ تاریخ میں منفرد مگر منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم اس کھیل میں نو آموز ٹیم ہے جس نے چند سال قبل ہی بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا ہے لیکن اپنی کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کی نظریں اپنی جانب مبذول کرا لی ہیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹر مجیب الرحمان نے ون ڈے کی 50 سالہ تاریخ میں ایسا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جو دنیا کو کوئی اور کرکٹر اب تک اپنے نام نہ کر سکا تھا تاہم یہ ریکارڈ مثبت نہیں بلکہ منفی ہے۔

مجیب الرحمان لگاتار دو ایک روزہ میچز میں ہٹ وکٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

جاری ایشیا کپ میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں مجیب الرحمان نے بنگلہ دیشی بولر کو چھکا جڑ کر خوشی میں ہوش سے اتنا بیگانہ ہوئے کہ بیٹ کو لہرانے کے دوران کریز میں اتنا پیچھے چلے گئے کہ ان کے پاؤں اسٹمپس پر جا لگے اور وہ ہٹ وکٹ ہو کر اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیزیز کے آخری میچ میں مجیب الرحمان اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے تھے۔ اُس میچ میں انہوں نے 64 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں