اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

 امریکا میں افغان سفارت خانہ بند ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں موجود افغانستان کا سفارت خانہ مالی مشکلات کے باعث آئندہ کچھ دنوں میں بند ہونے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز“ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں افغان سفارت خانے کو شدید مالی مشکلات کا سامنے ہے جس کی وجہ سے اسے آنے والے ہفتے میں بند کر دیا جائے گا۔

رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں سفارت خانے، نیو یارک اور لاس اینجلس میں قونصل خانوں میں ایک اندازے کے مطابق 100 کے لگ بھگ سفارت کار کام کر رہے ہیں تاہم انہیں فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے۔

رپورٹ کے مطابق سفارت کاروں کو ملک بدری سے بچانے کے لیے امریکی ویزے حاصل کرنا ہوں گے جس کے لیے ان کے پاس 30 دنوں کا وقت ہے، اس دوران اگر انہوں نے ویزے حاصل نہ کیے تو انہیں افغانستان بھیج دیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افغان سفارت خانے کو بند کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ طالبان کی جانب سے واشنگٹن بھیجے جانے والے کسی بھی سفارت کار کو تسلیم نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں ایک عہدیدار نے اس پیشرفت کو افسوس ناک صورتِ حال قرار دیا اور افغان سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ ورک پرمٹ کے لیے درخواست دیں اور گزارا کرنے کے لیے ملازمتیں تلاش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں