جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

افغان وزیر خارجہ امیرمتقی کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی سربراہی میں وفد پاکستان پہنچ گیا، افغان وزیر  6 مئی کو چھٹے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ شروع کریں گے۔

افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی سربراہی میں افغانستان کا سیاسی اور تجارتی وفد کابل سے پاکستان کیلئے روانہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان حکومت دوطرفہ سیاسی و تجارتی تعلقات، علاقائی استحکام کیلئے جامع مذاکرات کا انعقاد چاہتی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطح کے وفد میں وزارت تجارت اور صنعت کے عبوری وزیر حاجی نورالدین عزیزی اور وزارت خارجہ، ٹرانسپورٹ اور وزارت تجارت سے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

افغان حکومت کا وفد پاکستان کےساتھ راہداری پر بھی بات چیت کرے گا اس کے علاوہ افغان وزیر خارجہ افغانستان، چین، پاکستان کے وزرائے خارجہ کے 6 مئی کو چھٹے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ دورے کے دوران افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

یاد رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں