تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

افغان بچوں نے امریکا کی بکتر بند گاڑی کو جھولا بنالیا

کابل: افغان بچوں نے کابل میں امریکا کی چھوڑی گئی بکتر بند گاڑی کو جھولا بنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اتحادی افواج کا ساز و سامان افغان بچوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے بکتر بند گاڑی میں باری باری جھولا جھول رہے ہیں اور بکتر بند گاڑی کا دروازہ توڑ کر اس کے اندر جاکر بیٹھ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں افغان باشندوں کو طیارے کے پر سے رسی باندھ کر جھولا جھولتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان باشندے امریکی جنگی جہازوں کو تفریح کے لیے استعمال کررہے ہیں اور جھولے ڈال کر اس سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ طالبان نے امریکا کے جنگی طیاروں کے قبرستان کو جھولوں اور کھلونوں میں بدل دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -