پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

افغانستان میں جوڑے کو ناجائز تعلقات کے جرم میں 100 کوڑوں کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں ایک مرد اورعورت کو جنسی تعلقات کے الزام میں سرعام 100 کوڑوں کی سزا دی گئی ، جس کی مجمع میں کھلے عام ویڈیوز بھی بنائی گئی۔

مجمع میں کوڑے مارنا اور اسی قسم کی دیگر سزائیں افغانستان میں طالبان کے دورِ حکومت میں عام تھیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے جنگ کے بعد اس قسم کے واقعات انتہائی کم دیکھنے میں آتے ہیں۔

یہ واقعہ افغانستان کے صوبے غور میں پیش آیا ہے فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے روایتی لباس میں ملبوس ایک شخص ایک برقعہ پوش خاتون کو کوڑے ماررہا ہے اور بیشتر کرسی نشین افراد یہ سارا ماجرا دیکھ رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مرد و زن کو سزا دینے کے اس واقعے کو غور کی حکومت کی حمایت حاصل تھی۔

غور کے گورنر سیما جووندا کے ترجمان کا کہناتھا کہ ’’اس جوڑے کے کئی برس پہلے تعلقات تھے اور انہیں رواں ماہ کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہاکہ یہ سزا شرعی قوانین پر مبنی ہے اور اس سے اوروں کو سبق ملے گا‘‘۔

یاد رہے کہ اس ے قبل ماہ مئی میں ایک خاتون کو بھپرے ہوئے مجمع نے کابل میں ایک خاتون کو توہین کے جھوٹے الزام میں جلا کر قتل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں