منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغانستان: طالبان کا پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے شمال مغربی صوبے بادغیس میں طالبان کے ایک چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بادغیس کی صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالعزیز بیگ نے بتایا ہے کہ طالبان نے ضلع قدیس میں ایک چیک پوائںٹ پر حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے اور ایک اہلکار کو حملہ آور اغوا کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے چیک پوائنٹ پر حملے کے بعد ان کا پولیس کے ساتھ ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس میں طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

طالبان نے ایک بیان میں قدیس میں پولیس کے چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران افغانستان کے قریباً نصف حصے پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کابل میں خودکش دھماکا، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

واضح رہے رواں ماہ کے شروع میں کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ فراہ شہر کے نزدیک ایک چیک پوائنٹ پر ہونے والے حملے میں تقریباً 50 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے، حملے کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں