بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

افغانستان میں قیام ِامن کے لئے چارملکی کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چارملکی افغان طالبان مصالحتی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں طالبان سےمذاکرات کا شیڈول اورطریقہ کار کا تعین کیاجائےگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق منعقد ہونےوالی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں میزبان پاکستان، افغانستان اورچین کے نمائندے شرکت کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واضح کیا ہے کہ طالبان کانفرنس کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا اجلاس میں افغان مفاہمتی عمل پرحمکت عملی طے کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں