اشتہار

افغان امن مذاکرات کامیاب، طالبان کے سربراہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغان امن مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کا شکریہ ادا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تاریخی معاہدے سے متعلق افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں تعاون پر پاکستان اور چین کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 19برس جدوجہد کے بعد آخرکار معاہدہ طے پاگیا، افغانستان سے بیرونی افواج کا مکمل انخلا عظیم کامیابی ہے، مستقبل میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کامیابی ہے، معاہدے سے ہماری ملت جارحیت سے نجات پائے گی، معاہدہ شرعی اصول اور عالمی معیارات کے مطابق ہے۔

- Advertisement -

ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ جو وعدہ کیا گیا اسے عملی جامہ پہنانا ضروری ہے، کوئی ذمہ دار معاہدات کی خلاف ورزی نہ کرے، اسلام میں غداری اور فریب کی کوئی جگہ نہیں ہے، مذاکرات نے ثابت کردیا حل کیلئے راہ تلاش کی جاسکتی ہے، ہم ایک معقول اور منصفانہ حل کے لیے تیار ہیں۔

امریکہ افغانستان سے نکل جائے گا، امن معاہدے کے نکات

سربراہ افغان طالبان کا کہنا تھا کہ کابل انتظامیہ بھی عوام کی مخالفت سے دستبردار ہوجائے، خطے کے ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات پریقین ہے، پڑوسی ممالک سے بہترین ہمسایہ کے اصولوں کے پابند ہیں، امارت اسلامیہ کے مخالفین کو درگزر کرتے ہیں، مستقبل میں اخوت، محبت اور بہترین زندگی کے خواہاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کے امیر کی بہترین میزبانی کاشکریہ ادا کرتا ہوں، روس اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے بھی مشکور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں