ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

افغانستان کے پاکستان سے تعلقات برادرانہ نہیں، اشرف غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پاکستان سے تعلقات برادرانہ نہیں بلکہ دو ریاستوں کے ہیں.

افغان صدر نے پاکستان کے احسانات فراموش کیے اور ساتھ ہی برادرانہ تعلقات سے بھی مکر گئے، سابق افغان صدر حامد کرزئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منفی بیانات دینے لگے ہیں.

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات دو بھائیوں کے باہمی تعلق جیسے نہیں ہیں بلکہ یہ دو ریاستوں کے تعلقات ہیں، جب تک امن کا حصول نہیں ہوتا دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بھی رہیں گی۔ دہشتگردی پاکستان کیلئے بھی اتنا ہی خطرہ ہے جتنا افغانستان کیلئے، دہشتگردی کے معاملے میں اچھے یا برے کی تمیز نہیں کی جا سکتی۔

- Advertisement -

افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ایک ہی موقف اپنانا چاہیئے، اس بات سے قطع نظر کہ دہشت گردی میں کونسا گروہ ملوث ہے۔ پاکستان ایسا نہیں کرسکتا کہ اپنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اپنائے لیکن جو افغانستان کو برباد کررہے ہیں ان کے لئے الگ موقف ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں