تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغانستان میں امریکا کی مدد کرنے والا افغان فوجی ہیوسٹن جیل سے رہا

ہیوسٹن: افغانستان میں امریکا کی مدد کرنے والا افغان فوجی عبدالواصی صافی ہیوسٹن جیل سے رہا ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں 4 ماہ سے قید افغان فوجی عبدالواصی صافی کو جیل سے رہا کر دیا گیا، امریکا میں پناہ کا متلاشی عبدالواصی کو ستمبر میں میکسیکو کی سرحد عبور کر کے امریکا میں داخلے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا۔

بدھ کو عبدالواصی کے وکیل نے بتایا کہ امیگریشن کی حراست میں مہینوں گزارنے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا ہے، اور ان کی اپنے بھائی سمیع اللہ صافی سے ملاقات بھی ہو گئی ہے۔

ایڈن، ٹیکساس کے ایک حراستی مرکز میں عبدالواصی صفی کی حراست سے رہائی اس وقت ہوئی جب ایک جج نے وفاقی پراسیکیوٹرز کی درخواست پر ان کے خلاف امیگریشن چارج ختم کر دیا۔

اے پی نیوز کے مطابق واصی صافی افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس افسر تھے، اگست 2021 میں وہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے خوف سے وہ افغانستان سے فرار ہو گئے تھے، کیوں کہ انھوں نے امریکی افواج کو طالبان کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

2022 کے موسم گرما میں، صافی نے برازیل سے یو ایس میکسیکو بارڈر تک ایک مشکل سفر شروع کیا، اور انھیں ستمبر میں ایگل پاس، ٹیکساس کے قریب سے گرفتار کیا گیا، صافی نے اپنے بھائی سے ملنے کی امید کی تھی، جو ہیوسٹن میں رہتا ہے۔

افغان فوجی کے بھائی سمیع اللہ صافی

ہیوسٹن میں عبدالواصی کی رہائی پر افغانستان اور پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انھوں نے پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ عبدالواصی نے افغانستان میں امریکا کی مدد کی، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی زندگی خطرے میں تھی، وہ دس ملکوں سے گزرتا ہوا امریکا پہنچا مگر غلطی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ان کی رہائی میں ان کے بھائی، وکلا اور کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا، ڈاکٹر آصف قدیر بھی عبدالواصی کی رہائی کی کوششوں میں پیش پیش رہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا کہنا تھا کہ عبدالواصی کی رہائی امریکی نظام انصاف کی فتح ہے، عبدالواصی صافی نے رہائی پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -