جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

طالبان کا افغانستان میں حملوں کی نئی لہرشروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان طالبان نے موسمِ بہارکاآغاز ہوتے ہی کابل حکومت کی مذاکرات کی تمام ترکوششوں کے باوجود ’بہارمیں جارحیت‘ کے عنوان سے حملے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم ملک بھر میں دہشت گرد حملے کریں گے‘‘۔ اس آپریشن کا نام طالبان کے سابق امیر ملا عمر کے نام پر ’’آپریشن عمری‘‘ رکھا ہے۔

ہر سال افغانستان میں بہار کے موسم میں حملے شروع کیے جاتے ہیں جن کا مقصد ’جنگ کے موسم‘ کےآغاز کا عندیہ دینا ہوتا ہے ، حالانکہ اس سال طالبان نے موسم ِ سرما میں بھی حکومت پر حملے جاری رکھے۔

بیان میں وعدہ کیا گیا ہے کہ ’’شہادت کے اعزازاور ٹارگٹ کے حصول تک حملے کیے جائیں گے‘‘، یعنی کہ طالبان اپنے مخالفین پر خودکش حملے کریں گے جو کہ ان کا طرہ امتیاز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے مشرقی حصے میں ہونے والے حملے میں 12 رنگروٹ مارے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں