تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، این ڈی ایس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں تعینات طالبان کے محافظوں نے امن و امان خراب کرنے والے خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

سہیل شاہین نے بتایا کہ سابق این ڈی ایس اہلکارکابل میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے، جس نے شہریوں کو طالبان کے خلاف ورغلایا اور خوں ریزی کے لیے سڑک پر لانے کی کوشش کی۔

طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق این ڈی ایس اہلکار کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے، جسے طالبان نے تحویل میں لے لیا۔  طالبان کی جانب سےسابق این ڈی ایس اہلکارکی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق سابق این ڈی ایس اہلکاربغیر نمبرپلیٹ گاڑی میں گھومتے ہوئے ہدف تلاش کررہا تھا، جس کو چوکی پر کھڑے طالبان محافظوں نے روکا اور پھر تلاشی لی، جس کے قبضے سے دیگر افغان شہریوں کے کوائف برآمد ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ لوگ پلان بنارہے تھےکہ طالبان پرحملےکیےجاسکیں، ملزم کے پاس سے ہدف بنانے والےطالبان رہنما کی تصویربھی برآمد کی گئیں ہیں‘۔ سہیل شاہین نے واضح کیا کہ طالبان کسی کو افغانستان کا امن تباہ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل افغان دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ کے اطراف مختلف مقامات پر علیحدہ علیحدہ وقت میں تین خوفناک دھماکے ہوئے، جن میں 110 سے زائد شہری، سیکیورٹی اہلکار اور امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -