بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

افغان طالبان قیادت کوئٹہ اورپشاورمیں پناہ گزین ہے، امریکی کمانڈرکی ہرزہ سرائی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : امریکی صدر کے بعد امریکی فوجی کمانڈر نے بھی پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام عائد کردیا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شورٰی اورپشاور شورٰی حقیقت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر افغان ٹی وی چینل طلوع کا میزبان امریکی کمانڈرکو پاکستان میں حملے کےلیےاکساتا رہا۔

ٹی وی کا اینکرجنرل نکلسن کو بار بار یہ کہتا رہا کہ کیا آپ افغان سرحد کی دوسری طرف بھی پناہ گاہوں پر حملہ کریں گے؟ جس کا انہوں نے کوئی خاص جواب نہ دیا۔

جنرل نکلسن نے کہا کہ کوئٹہ شورٰی اورپشاور شورٰی حقیقت ہیں، افغان طالبان کی قیادت پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور میں رہتی ہے اور وہ اس سے باخبر ہیں۔

جنرل نکلسن نےانٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اورپاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااحترام کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں: پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کردیں، آرمی چیف


جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کو بھی روکنا ہو گا اور ان کی مالی امداد روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سنگین مسئلہ ہے اور اسے حل کرنا ہو گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں