تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افغان طالبان کا بڑا اعلان

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت کابل یا دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو شہر بدر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے عسکری امور کمیشن نے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کابل اور دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ سے متعلق ہدایت شامل ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کابل اور دیگر شہروں میں تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، ہوائی فائرنگ سے بہت سے شہری شہید ، زخمی اور خوفزدہ ہوتے ہیں۔

‘افغان عوام کو جلد بڑی خوشخبری سنائی جائے گی’

ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کی جاتی ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو غیر مسلح کرکے شہر بدر کردیں۔

دوسری جانب افغان طالبان کے کمانڈر ابدالی کندزئی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان نے پنجشیر فتح کرلیا ہے، افغان عوام کو جلد بڑی خوشخبری سنائی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں ابدالی کندزئی نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان جلد پریس کانفرنس کریں گے جس میں عوام کو خوش خبری سنائی جائے گی، پنجشیر ہمارے ہاتھ میں ہے۔

Comments

- Advertisement -