اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ایشیا کپ میں شرکت کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سری لنکا میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستان سے بد ترین شکست کے بعد افغان ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا، جبکہ افغان ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان پہنچنے والی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جارہا ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کریگی، جبکہ افغان ٹیم 3 ستمبر کو بنگلا دیش کے خلاف ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد عالمی نمبر ایک ٹیم بننے پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

میچ اور سیریز میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ الحمدللہ ہم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن گئے ہیں۔ اس کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو جاتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں، آخری میچ میں مختلف کمبی نیشن آزمایا اور ایشیا کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی کوشش کی۔ بابر اعظم نے کہا تھا کہ سعود شکیل اسپن کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، انہیں ایشیا کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں