جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کابل: صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کا آپریشن،122 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان فورسزنےصوبہ ننگر ہار میں کارروائی کرتے ہوئےداعش کے ایک سو بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں افغان فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف بڑا آپریشن کیاگیا،جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 122 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا.

صوبہ ننگرہار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کےبڑے حصہ کوسیل کردیاہےکارروائی میں داعش کا مقامی کمانڈرسعد اماراتی بھی ماراگیاہے.

- Advertisement -

افغان وزرات دفاع کے ترجمان نے داعش کو ملک سےختم کرنےکےعزم کااظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

*کابل : مظاہرے کے دوران دو بم دھماکے، 80 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

یاد رہے کہ چار روز قبل افغانستان کے دارالحکومت میں مظاہرے کے دوران دو بم دھماکوں میں 80 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے.

دھماکے کے فوری بعد بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی نفری کو طلب کرلیا گیا تھا.

افغان محمکہ داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاتھا کہ ’’احتجاجی مظاہرے میں تین خودکش حملہ آور داخل ہوئے تھے،جن میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا دوسرے کی جیکٹ پھٹ نہ سکی اور تیسرا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا.

*کابل : افغان نیشنل پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ 40 اہلکار جاں بحق

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ افغانستان کے دارلحکومت میں افغان نیشنل پولیس کے زیرتربیت اہلکاروں کی بس پر دوخودکش حملے چالیس پولیس اہلکارجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں