تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دریا میں پھنسنے والی گاڑی میں دھماکا، خاندان پر قیامت ٹوٹ‌ پڑی

کابل: افغانستان کے صوبے اورزگان میں دریائے ہلمند میں پھنسنے والی گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی۔

گاڑی میں آگ اس قدر شدت سے لگی کے اُس میں سے کوئی بھی باہر نہیں نکل سکا اور اندر بیٹھے دس افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق بدقسمت خاندان شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ اسی دوران دریائے ہلمند میں اُن کی گاڑی پھنس گئی تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

Comments

- Advertisement -