جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

افغانستان میں کھڑکیوں پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان کے سپریم لیڈر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق رہائشی عمارتوں میں افغان خواتین کے زیر استعمال حصوں پر نظر رکھنے والی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کردی ہے اور موجودہ کھڑکیوں کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس حکمنامے کے تحت رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کی گئی ہے، جہاں سے ہمسائے میں خواتین کے زیر استعمال علاقہ نظر آتا ہے جب کہ موجود کھڑکیوں کو بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ کی جانب سے گزشتہ ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں، جن سے پڑوس کے گھروں کے صحن، باورچی خانے، کنویں اور خواتین کے عمومی استعمال کی دیگر جگہوں کو دیکھا جا سکتا ہو۔

- Advertisement -

حکومتی ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے حکم نامے کے مطابق ’خواتین کو باورچی خانے، صحن میں کام کرتے ہوئے یا کنوؤں سے پانی بھرنے کے دوران انہیں دیکھنا فحش حرکتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مالکان کو کہا جائے گا کہ وہ پڑوسیوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے‘ موجودہ کھڑکیوں کی جگہ دیوار تعمیر کریں یا کھڑکی بند کریں۔

طالبان حکومت نے اس حوالے سے میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کو تعمیراتی مقامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں