اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دوسرا ٹیسٹ، افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے آخری روز زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 108 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اس سے قبل فالو آن کا شکار زمبابوین ٹیم نے فائٹ بیک کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

لیگ اسپنر راشد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں، شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے پر حشمت اللہ شاہدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس سے قبل افغانستان نے اپنی اپہلی اننگز 4 وکٹ پر 545 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، زمبابوبے کی ٹیم مدِمقابل ٹیم کے پہلی اننگز کے بڑے اسکور کے بوجھ تلے دب کر فالو آن کا شکار ہوئی۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی 7 وکٹیں 142 رنز پر گر گئیں تھیں، جس سے افغانستان کی اننگز سے فتح کے امکانات پیدا ہوگئے تھے، ایسے موقع پر شان ولیمز اور ٹریپانو نے شاندار شراکت قائم کی۔

آج زمبابوے کی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 7 وکٹ پر 266 سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 365 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے کی اننگز کی خاص بات کپتان شان ولیمز کی 151 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز رہی، انہوں نے ٹریپانو کے ساتھ مل کر 8ویں وکٹ پر 187 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں